Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی

شہری دفاع کے اہلکاروں نے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیافوٹو سبق
شمالی جدہ کے معروف محلے البوادی کی 3 منزلہ عمارت میں پیر کو آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا ان میں خواتین اور بچے شامل تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ آگ تین منزلہ عمارت کی زمینی منزل کے ایک فلیٹ میں لگی۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے پوری عمارت مکینوں سے خالی کرالی۔ خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد محفوظ جگہ منتقل کی گیا۔ 

 آگ لگنے سے عمارت میں دھواں پھیل رہا تھا جس سے مکینوں کا دم گھٹ سکتا تھا۔فوٹو سبق

 آگ لگنے سے عمارت میں دھواں پھیل رہا تھا جس سے مکینوں کا دم گھٹ سکتا تھا۔
سعید سرحان نے مزید کہا کہ آگ ایئر کنڈیشن میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ کے شعلے زمینی منزل کے فلیٹ کے فرنیچر تک پھیل گئے۔ ساتھ ہی کثیف دھواں پورے فلیٹ میں بھر گیا۔3خواتین اور بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ 
 ہلال احمر کے اہلکاروں نے متاثرین کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی۔
ترجمان شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ کی شروعات ایئرکنڈیشن سے شروع ہوئی۔ حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جاری ہوگی۔
 

شیئر: