Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صدام حسین‘ کو کویتی ویزا کیوں نہیں ملا

انکار کی وجہ یمنی ٹرینر کا نام صدام حسین ہونا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
کویت کے حکام نے یمن کے جوڈو اسپورٹس کلب ’ ثمر‘ کے ٹرینر صدام حسین کو جوڈو عرب ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔
کویت کے انکار کی وجہ یمنی ٹرینر کا نام صدام حسین ہونا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام نے کویت پر ناجائز قبضے کا حکم جاری کیا تھا۔
روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کے مطابق کویتی جوڈو آرگنائزیشن کے عہدیدار نے یمنی شہری سے اس بات کے لیے معذرت کی ہے کہ اسے کویت کا ویزانہیں دیا جاسکتا۔

یمن کے کھلاڑی جوڈو کے عرب ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کویت نے جوڈو کے دیگریمنی کھلاڑیوں کو ویزوں کی منظوری دی ہے تاہم ٹرینر کو ویزا نہ ملنے سے یمن کے کھلاڑی آئندہ ماہ کویت میں ہونے والے جوڈو کے عرب ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
یمنی ٹرینرصدام حسین نے کویت کے فیصلے پر حیرت اور ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ 
صدام حسین نے کہا ’جوڈو کے عرب ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم عرب ٹیموں سے مقابلہ نہیں کرسکے گی۔ ہمارا خواب تھا کہ اس مقابلے میں شریک ہوں۔ مگر ثمر کلب کے ٹرینر کو ویزا نہ دینے کی وجہ سے پورا پروگرام معطل ہوگیا ہے۔‘

شیئر: