Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

ملائیشین عملے کے 16 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
ایران کے پاسداران انقلاب نے ابو موسیٰ جزیرے کے قریب سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
 یاد رہے ابو موسیٰ جزیرے پر متحدہ عرب امارات کا دعویٰ ہے جبکہ ایران کا اس پر کنٹرول ہے۔
 خلیجی ممالک، ایران سے طنب صغریٰ، طنب کبریٰ اور جزیرہ ابو موسیٰ پر سے ناجائز قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے آئل ٹینکر سے 1.3 ملین لٹرسمگل شدہ تیل ضبط کیا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر

اے ایف پی نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے تیل کی سمگلنگ کے شبے میں ایک جہاز پر قبضہ کرکے ملائیشین عملے کے 16 ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔ 
سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ابو موسی جزیرے کے قریب گزرنے والے آئل ٹینکر سے 1.3 ملین لٹرسمگل شدہ تیل ضبط کیا ہے۔
سکائی نوز کے مطابق ایرانی بحریہ اس سے قبل کئی مرتبہ متعدد آئل ٹینکرز پر یہ کہہ کر قبضہ کر چکی ہے کہ وہ خلیج کے علاقے سے پٹرول سمگل کررہے تھے۔
یاد رہے کہ ایرانی کوسٹ گارڈز نے 7 ستمبر کو خلیج سے ایک جہاز پر قبضہ کیا تھا جس پر 12فلپائنی ملاح سوار تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے جولائی میں آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر ضبط کیا ۔ 
 واضح رہے کہ تیل کی بیس فیصدعالمی رسد آبنائے ہرمز اور آبنائے باب مندب کے راستے ہوتی ہے۔

شیئر: