Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری دفاع نے نئی شادی شدہ جوڑے کی خوشیاں لوٹا دیں

شادی کی انگوٹھی سمندر میں گرنے سے دلہن اداس ہو گئی تھی ۔ فوٹو ۔ سوشل میڈیا
متحدہ عر ب امارات کی ریاست عجمان کی شہری دفاع کے اہلکاروں نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے نئی شادی شدہ جوڑے کی  خوشیاں لوٹا دیں ۔ ساحل پر تفریح کے دوران دلہن کے ہاتھ سے شادی کی انگوٹھی سمندر میں جاگری تھی ۔
امارات ٹوڈے کے مطابق عرب ملک سے تعلق رکھنے والا ایک نئی شادی شدہ  جوڑا ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک دلہن کے ہاتھ سے انگوٹھی نکل کر سمندر میں جاگری ۔
شادی کی انگوٹھی  سمندر گرنے کی وجہ سے دلہن آبدیدہ ہو گئی ۔ دولہا نے کوشش کی کہ وہ انگوٹھی تلاش کر ے مگر پانی کافی سرد تھا جبکہ ان کے پاس غوطہ خواری کا سامنا تھا کہ زیر آب پیراکی کا کوئی تجربہ ۔
دلہن کا کہنا تھا کہ انگوٹھی اس لیے قیمتی ہے کہ وہ اس کی شادی کی پہلی نشانی تھی اور وہ یہ قیمتی نشانی گنوانا نہیں چاہتی ۔

شہر ی دفاع کے غوطہ خور سمندر میں گری انگوٹھی تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ فوٹو ، امارات ٹوڈے

سمندر میں انگوٹھی تلاش کرنا انکے لیے ناممکن بن چکا تھا ۔ واقعہ کے بارے میں جب ہوٹل انتظامیہ کو معلوم ہوا تو انہوںنے فوری طور پر شہری دفاع کی مدد طلب کی تاکہ وہ جوڑے کی اس پریشانی کا حل تلاش کر سکیں ۔
شہری دفاع کے مخصوص غوطہ  خور یونٹ ساحل پر پہنچ گئے جنہوں نے اس مقام کی نشاندہی کرنے کے بعد جہاں جوڑے کی انگوٹھی سمندر میں گری تھی تلاش کی مہم کاآغاز کر دیا ۔
اخبار کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کے اہلکار کافی دیر تک زیر آب انگوٹھی تلاش کر تے رہے بالاخر یونٹ کا ایک کارکن اپنی تلاش میں کامیاب ہو گیا اسے انگوٹھی سمندر کی طے  میں گری ہوئی مل گئی جسے اس نے فوری طور پر دلہن کے حوالے کر دی ۔
شادی کی انگوٹھی پاتے ہی اداس و غمگین جوڑے کی گمشدہ مسکراہٹ لوٹ آئی ۔انگوٹھی پانے کے بعد جوڑے نے شہری دفاع کے اہلکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مثالی کاوش سے انکی خوشیاں لوٹا دیں ۔
اس ضمن میں شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل عبدالعزیز الشامسی کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کا یونٹ لوگوں کی ہر طر ح سے مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے کسی بھی ضرورت  پر شہری دفاع کو 997 پر طلب کیاجاسکتا ہے ۔ 

شیئر: