Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیر اندازی کا پہلا مقابلہ کہاں ہوگا؟

گھڑ سوار تیر کمان سے نشانے بازی کا پہلا مقابلہ 4 جنوری ہفتے کو مدینہ میں ہوگا ۔ فائل فوٹو
گھڑ سوار تیر کمان سے نشانے بازی کا پہلا مقابلہ 4 جنوری، ہفتے کو شروع ہوگا۔ مقابلہ مدینہ کے مرکزی پارک میں منعقد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے تیر انداز سعودی گھڑ سواروں کے درمیان مقابلہ منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مقابلہ منعقد کرانے کی منظوری دے دی۔ فوٹو: سبق

سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا اہم پروگرام ثابت ہوگا۔ اس میں گھڑ سوار نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ اس کی بدولت نوجوانوں میں فضول سرگرمیوں کا رواج ختم ہوگا۔
گھڑ سواری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھوڑے پر سوار ہوکر تیر اندازی کے بڑے فوائد ہیں۔ اس کی بدولت ہمارے نوجوانوں کی جسمانی استعداد بڑھے گی۔ چستی اور پھرتی ان کی پہچان بنے گی۔ ذہانت میں اضافہ ہوگا۔ ضبط و تحمل بڑھے گا۔ نشانہ لینے کی صلاحیت مضبوط ہوگی۔ نوجوانوں کے حلقوں میں آباﺅ اجداد کی اس روایت سے تعلق فروغ پائے گا۔
عرب گھوڑوں کی ایجنسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے مدینہ کے مرکزی پارک 4 جنوری کو ضرور پہنچیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: