Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی اداروں پرکتنا جرمانہ کیا گیا؟

 شکایات سیل پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ فوٹو ،  الاقتصادیہ 
 قومی سیاحتی اتھارٹی کی ٹیموں نے گذشتہ برس کے دوران خلاف ورزیوں پر 18 سو رہائشی ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی۔ سیاحتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی سہولت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قواعد مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔
 قومی سیاحتی ادارے کے ذرائع نے عربی روزنامہ الاقتصادیہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ قواعد میں رہائشی ہوٹلوں میں منظور شدہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کے علاوہ آنے والے مہمانوں کو بہتر خدمات مہیا کرنا انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو ، الاقتصادیہ

ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے گذشتہ برس کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 12.7 ملین ریال کے جرمانے  کیے۔ جن میں فرنشڈ اپارٹمنٹس، ہوٹل اور سیاحتی تفریحی کمپنیاں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے تین ریجن میں تفتیشی کمیٹیوں نے کارروائیاں کی جن ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی جن کی تعداد 313 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن میں 221 اور تیسرا نمبر  مشرقی ریجن کا رہا جہاں ریکارڈ کی جانے والی خلاف وزیوں کی تعداد 30 رہی۔
قومی سیاحتی کمیٹی کی جانب سے گذشتہ برس 2019 میں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے 10 ہزار لائسنس جاری کیے گئے جن میں ٹریولنگ ایجنسیز، سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹل شامل تھے۔
واضح رہے مملکت میں قومی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے فروغ سیاحت کے لیے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت آنے والے سیاحوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے سیاحتی کمیٹی نے مختلف ریجنز میں ہوٹلوں کے کمروں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے کرایے بھی متعین کیے ہیں۔ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کمیٹیاں قائم دی جاتی ہیں جو اس بات کا جائزہ لیتی ہیں کہ ہوٹلوں میں کمروں اور اپارٹمٹنس کے کرایوں میں مقررہ کرایوں سے زائد تو وصول نہیں کیاجارہا۔
سیاحتی کمیٹی کی جانب سے ہوٹلوں اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نرخ نامے مرکزی کاؤنٹر پر آویزاں کریں تاکہ آنے والے ان نرخ ناموں کو دیکھ سکیں۔

گذشتہ برس 10 ہزار سیاحتی اداروں کو لائسنس جاری کیے گئے ۔ فوٹو ، اخبار 24

کمیٹی کی جانب سے شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ سیاحتی ادارے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مملکت میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں سب سے اہم اقدام مملکت آنے والے سیاحوں کو ایئر پورٹ یا بری سرحدی چوکی پر آن ارائیول سیاحتی ویزہ جاری کیاجاتاہے۔ 

شیئر: