Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزے

 بڑی تعداد میں تارکین وطن سیاحتی پروگرام دیکھنے پہنچ گئے۔ فوٹو: ٹوئٹر
 خلیجی ملکوں کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں مقیم تارکین وطن کو سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزوں جاری کیے جا رہے ہیں۔
 بڑی تعداد میں تارکین وطن بری، بحری اورفضائی راستوں سے سیاحتی پروگرام دیکھنے سعودی عرب پہنچ گئے۔
اخبار 24کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ سرکاری اداروں نے تینوں ممالک میں مقیم تارکین وطن کے لیے تین روزہ مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں جمعرات اور جمعہ کی ہفت روزہ چھٹیاں شامل تھیں۔

تارکین وطن چھٹیوں سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سیاحت کے لیے آسکتے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

 تینوں ممالک کے تارکین وطن اپنی تین دن کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھا کر سعودی عرب سیاحت کے لیے آسکتے ہیں۔
اخبار 24نے الیوم کے حوالے سے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں کہ وہ تین روزہ مفت ویزے جاری کریں۔ اس سلسلے میں سیاحت کے لیے سعودی عرب آنے والوں کو تمام سہولیات مہیا کریں۔
یہ فیصلہ ریاض سیزن کے پروگراموں کے اختتا می مرحلے کو کامیاب بنانے اور مڈل بیسٹ ڈیجیٹل میوزک میلے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے بھی کیا گیا۔ 
ان دونوں پروگرام میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودی عرب پہنچنے کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
 

شیئر: