Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپانوی فٹبال مداحوں کے جدہ میں شب و روز

ہمیں بہت توجہ ملی اور ہمیں خوش آمدید کہاگیا (فوٹو ٹوئٹر)
سپینش سپر کپ کے دوران اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے جدہ جانے والے ہسپانوی فٹبال شائقین کی تعداد بھلے کم ہو مگر سعودی عرب پہنچنے والے چند مداح اپنے قیام کے ہر لمحے کا مزہ لے رہے ہیں۔
میڈرڈ سے تعلق رکھنے اور پہلی بار سعودی عرب آنے والے رائے سیڈ اور میکس ہرنینڈو میچ دیکھنے کے لیے جدہ میں ایک ہفتہ گذار رہے ہیں۔

پہلی بار سعودی عرب آنے والے رائے سیڈ اور میکس ہرنینڈو انتہائی خوش(فوٹو ٹوئٹر)

دونوں کی ٹیم ریال میڈرڈ ، ویلینسیا کے خلاف میچ کھیل رہی تھی اور یہ دونوں فینز بدھ کی رات جدہ کے کنگ عبد اللہ فٹبال سٹیڈیم کے سامنے سیلفیوں کے لیے پوز کر رہے تھے۔
سیڈ نے کہا ’یہاں آ کر بہت اچھا لگا۔ یہاں ماحول بہت اچھا ہے۔ہم میڈرڈ سے آئے ہیں اور ہمارے پاس سیمی فائنل اور فائنل میچوں کے ٹکٹ ہیں۔ آپ مجھے اس سے دور نہیں رکھ سکتے۔‘

میچ  سٹیڈیم میں نئے فارمیٹ میں دیکھنے میں مزہ ہے (فوٹو ٹوئٹر)

سیڈ کے دوست میکس نے اپنے کمرے کی بجائے میچ کو سٹیڈیم میں نئے فارمیٹ میں دیکھنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔
میکس نے کہا ’ مجھے یہاں کا موسم بہت اچھا لگا اور ہم سعودی عرب میں ایک نئے مقام پر ایک نئے شہر کا تجربہ کر رہے ہیں۔سپین میں بہت سے لوگوں کی سوچ مختلف تھی اور وہ نہیں آئے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ہم یہاں آئے ہیں۔‘

مجھے یہاں کا موسم بہت اچھا لگا (فوٹو ٹوئٹر)

وہ کنگ عبد اللہ سپورٹس کمپلیکس میں فینز سے بھرے ہوئے علاقوں اور میوزک اور ڈانس کی سرگرمیوں سے متاثر ہوئے۔
ادرین کونٹیس نے کہا کہ الاتحاد کلب کے سامنے کھڑے ہونا جہاں بارسلونا کا پہلا تربیتی سیشن ہوا بہت اچھا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بارسلونا کا تربیتی سیشن دیکھنے آئے تھے لیکن مقامی لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفی لی۔’ہر کوئی دوستوں جیسا ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ اکثر منفی اور دقیانوسی باتیں منسلک کر دی جاتی ہیں تاہم مقامی افراد حیرت انگیز طور پر ان کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

مختلف قسم کے کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوئے (فوٹو ٹوئٹر)

ایلکس نے کہا کہ جدہ میں ہسپانوی سپر کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا تفریح کی بات ہے لیکن میں اس ملک کو دیکھنے کے لیے بے چین تھا۔ ’ہم شہر کے آس پاس خاص طور پر سمندر کے کنارے اور مختلف قسم کے کھانوں سمیت اس سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔‘
جورڈی سنیر جو کاتالونیا کے عوامی ٹیلی ویژن ٹی وی 3 کے لیے کام کرتی ہیں ، بارسلونا میڈرڈ اور ویلنسیا کے مختلف میڈیا ہاو¿سز کی نمائندگی کرنے والے 100 کے قریب صحافیوں کے ساتھ یہاں پہنچی ہیں۔

آپ ہمارے مہمان ہیں اورآرام سے رہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

انھوں نے کہا میڈیا کے وفد نے حیرت انگیز توجہ حاصل کی ہے اور اسے بہترین تجربہ قرار دیا ہے۔
’یقین کریں ، ہم جس بھی سعودی اہلکار سے ملے اس نے ہمیں بہت توجہ دی اور ہمیں خوش آمدید کہا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ آپ ہمارے مہمان ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنے قیام کے دوران آرام سے رہیں۔

شیئر: