Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ محکمہ تعلیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

فیصلہ آج منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ( فوٹو: سبق)
 سعودی کابینہ نے ندی السماعیل کو جدہ محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز کردیا۔ انہیں 14واں گریڈ دیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تقرری کا یہ فیصلہ منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
السماعیل تعلیمی و تربیتی امور کی ماہر کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ وہ سعودی وزارت تعلیم میں بچوں کے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ اس میدان میں بہت سارے خصوصی منصوبوں کو اپنی نگرانی میں نافذ کرا چکی ہیں۔

السماعیل تعلیمی و تربیتی امور کی ماہر کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)

السماعیل نے وزارت تعلیم میں استانی، تربیتی امور کی نگراں، اسکول امور کی معاون انچارج اور وزارت تعلیم کے ایوان میں اعلیٰ انچارج کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
السماعیل سعودی اور بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمیناروں اور اجلاسوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ بہت سارے تحقیقی مقالے اور ورکنگ پیپرز پیش کیے ہوئے ہیں۔
السماعیل نے اسکول پرنسپل کے لیے امتیازی نشان کی بابت کتاب کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔ وہ خلیجی ممالک کے لیے عربی زبان کے تربیتی مرکز کے ماتحت ابتدائی جماعتوں کے طلباء و طالبات کے لیے عربی زبان سکھانے کے اصولوں سے متعلق کتاب کے جج کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔
 

شیئر: