Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل ویزہ پر کتنی بار آسکتے ہیں؟ 

وزٹ ویزے کی میعاد 180دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ فوٹو: عاجل
محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ ملٹی پل ویزہ موثر ہونے کی صورت میں بار بار آ جا سکتے ہیں۔ یہ وضاحت ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک صارف نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا تھا کہ میں نے اپنی بیوی کا ملٹی پل وزٹ ویزہ جاری کرایا تھا۔ وہ مملکت آکر واپس چلی گئی ہے کیا سعودی عرب واپس آنے پر مجھے مزید کوئی فیس ادا کرنا ہوگی؟ وزٹ ویزے کی میعاد باقی ہے۔

 ملٹی پل وزٹ ویزے کی میعاد باقی ہے تو کئی بار آسکتے ہیں۔ فوٹو: عاجل

محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ اگر ملٹی پل وزٹ ویزے کی میعاد باقی ہے تو ایسی صورت میں آپ کی بیوی ایک سے زائد بار آسکتی ہے۔ بنیادی شرط یہی ہے کہ ویزہ موثر ہو۔ الگ سے کوئی فیس دینا نہیں ہوگی۔ ملٹی پل وزٹ ویزہ ایک سے زیادہ بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل فیملی وزٹ ویزے سے متعلق ایک اور سوال کا بھی جواب دیا ہے۔ دریافت کیا گیا تھا کہ کیا ملٹی پل فیملی وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے؟ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ ملٹی پل فیملی وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کی صورت میں ویزہ ہولڈر کو مملکت سے سفر کرنا ہوگا۔ یہ سفر ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی ہوگا۔ 
محکمے سے پوچھا گیا تھا کہ ملٹی پل وزٹ ویزہ جاری کرانے والے نے اگر پاسپورٹ پر ویزہ لگنے کی تاریخ سے 365 دن پورے ہونے سے قبل دو مرتبہ میں 180دن سعودی عرب میں گزار لیے تو کیا ایسی صورت میں وہ نیا وزٹ ویزہ جاری کراسکتا ہے؟ یا نیا ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دینے سے قبل 365 دن مکمل کرنا ہوں گے۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ملٹی پل فیملی وزٹ ویزے میں توسیع نہیں ہوتی جس کے پاس یہ ویزہ ہو اسے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل سعودی عرب سے واپس جانا ہوگا اور پھر ویزے کی باقی ماندہ مدت مکمل کرنے کے لیے دوبارہ سعودی عرب آسکتا ہے۔
فیملی وزٹ ویزے میں توسیع مملکت آنے کی تاریخ سے 180 دن تک ابشر کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ البتہ توسیع کی درخواست سے قبل یہ بات مدنظر رکھنا ہوگا کہ ویزے کی میعاد سات دن یا اس سے کم بچی ہو۔
وزٹ ویزے کی میعاد توسیع کے بعد مملکت میں آنے کی تاریخ سے 180 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
              
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: