Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کفالہ کے دوران تارک وطن کو مرافقین فیس سے استثنیٰ

ریاض۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ ایک صورت ایسی ہے جب تارک وطن کو مرافقین فیس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہ عارضی حالت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقیم غیر ملکی نے ٹویٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ وہ نقل کفالہ کرا رہا ہے۔ کیا اسے ایک کفیل سے دوسرے کفیل کے یہاں نقل کفالہ کے دورانیہ کی بھی مرافقین فیس ادا کرنا ہوگی یا نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ نقل کفالہ کا دورانیہ مرافقین فیس سے مستثنیٰ ہوگا۔ یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا گیاتھا کہ کیا تارکن وطن مرافقین فیس قسطو ںمیں ادا کرسکتے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے اسکا جواب نفی میں دیا تھا۔

شیئر: