Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محض فیس جمع کرنے سے اقامے کی تجدید نہیں ہوتی

’فیس جمع کرادی ہے، ابھی تک موبائل پر اقامے کی تجدید کا پیغام نہیں آیا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ محض فیس جمع کرنے سے اقامے کی تجدید نہیں ہوتی۔ نہ ماضی میں کبھی ایسا ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا ہوگا۔ فیس جمع کرانے کے بعد ضروری کارروائی کے بغیر بات نہیں بنے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ایک مقیم غیر ملکی خاتون نے دریافت کیا تھا کہ ’میرے شوہر نے اقامے کی توسیع کی فیس مقررہ طریقے کے مطابق جمع کرادی ہے تاہم ابھی تک موبائل پر اقامے کی تجدید کا پیغام نہیں آیا ہے، کیا وجہ ہے؟‘۔

 تجدید کے لیے ابشر کے توسط سے باقی ماندہ کارروائی کرنا ہوتی ہے ( فوٹو: سبق)

محکمہ پاسپورٹ نے اس استفسار کے جواب میں واضح کیا کہ ’محض فیس جمع کرانے سے اقامے کی تجدید نہیں ہوتی بلکہ تجدید کے لیے ابشر کے توسط سے باقی ماندہ کارروائی کرنا ہوتی ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’جہاں تک فیس جمع کرنے کا تعلق ہے تو اس کی بابت ابشر کے ذریعے دریافت کیا جاسکتاہے کہ اقامہ فیس جمع ہوئی ہے یا نہیں‘۔
 

شیئر: