Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

حزب اللہ کو امریکہ نے دہشتگرد گروپ قرار دیا ہوا ہے فوٹو: روئٹرز
برطانیہ کی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے تمام ونگز کو دہشتگرد گروپوں کی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے وہ اثاثے منجنمد کرتے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل وزارت نے حزب اللہ کے صرف عسکری ونگ کے اثاثے منجمند کیے تھے تاہم 2019 کے مارچ میں برطانوی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد اب برطانیہ کی وزارتِ خزانہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
برطانوی حکومت نے جمعے کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں لکھا ہے کہ ’حزب اللہ نے خود اپنے ملٹری اور سیاسی ونگ میں فرق کی تردید کی ہے۔‘
بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’اس تنظیم کو دہشتگردی میں ملوث پایا گیا ہے اور برطانیہ میں مارچ 2019 میں اسے دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔‘
حزب اللہ سے اگر برطانیہ کے کسی فرد یا ادارے کا تعلق ہے تو اس فیصلے کے بعد اب انہیں وہ رابطہ یا تو ختم کرنا ہوگا یا اپنے خلاف کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں