جنوبی افریقہ میں پوچیف سٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج گراونڈ میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف فاتح رہا۔
سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 23.5 اورز میں 75 رنز بنائے۔
پاکستان نے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 11.3 اورز میں سکور مکمل کر لیا۔
مزید پڑھیں
-
ٹی 20 سیریز: حفیظ اور ملک کی واپسیNode ID: 453446
-
’ہم تجربے کر رہے ہیں، گھبرانا نہیں ہے‘Node ID: 453501
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے عرفان خان نے سب سے زیادہ 37رنز سکور کیے۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کررہے ہیں۔
گروپ سی میں شامل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 22 اور 24 جنوری کو بالترتیب زمبابوے اور بنگلہ دیش کے ساتھ پوچیف سٹروم سٹیڈیم ہی میں کھیلے گی۔
گروپ سی میں ٹاپ کرنے کی صورت میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ ڈی کی رنرزاپ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔
