Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟

سپیشلسٹ اسامیوں پر تنخواہوں میں 9 سے 16فیصد تک اضافہ ہوگا
امارات کے نائب صدر اور دبئی کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر دبئی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
البیان اخبارکے مطابق اس کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، عوام کو معاشی استحکام فراہم کرنا اور دبئی حکومت کے کارکنان کو اطمینان و سکون کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنا ہے۔
 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا جو نظام جاری کیا گیا اس کے تحت سپیشلسٹ آسامیوں پر کام کرنے والوں کی تنخواہوں میں 9 سے 16 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ انہیں اوقات کار میں سہولت بھی دی جائے گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور گریڈز کا چارٹ بھی جاری کیا ہے۔

 سرکاری ملازمین گھر بیٹھ کر بھی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔ جزوقتی ڈیوٹی کی سہولت بھی ہوگی۔ اس کی بدولت دبئی حکومت کے کارکنان اپنی نجی زندگی اور ملازمت کے تقاضوں میں توازن پیدا کرسکیں گے۔
دبئی میں فروغ افرادی قوت ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الفلاسی نے بتایا ’آئندہ پچاس سال کی تیاریوں کا تقاضا ہے کہ ہم فرض شناس بنیں‘۔
الامارات الیوم کے مطابق حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور گریڈز کا چارٹ بھی جاری کیا ہے۔
 ایگزیکٹو کونسل نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
 

شیئر: