Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایمیزون کے سربراہ کے فون کی ہیکنگ کا الزام مضحکہ خیز ہے‘

سعودی وزیرخارجہ نے حقائق تک پہنچنے کے لیے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کے موبائل فون کو ہیک کرنے کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔
سعودی سفارت خانے نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ ’یہ خیال کہ سعودی ولی عہد نے جیف بیزوس کا فون ہیک کیا، انتہائی احمقانہ ہے۔‘
برطانوی اخبار ’دا گارڈین‘ کے مطابق بیزوس کا موبائل فون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے وٹس ایپ پیغام کے موصول ہونے کے بعد ہیک ہو گیا تھا۔
 
 
سعودی سفارت خانے نے نہ صرف ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے بلکہ حقائق تک پہنچنے کے لیے ان الزامات کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
 

شیئر: