Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروش گروہ گرفتار، چرس اور نشہ آور گولیاں ضبط

ریاض میں محکمہ انسداد منشیات نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شہر میں چرس اور نشہ آور گولیاں فروخت کر رہا تھا۔

اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے اہلکاروں نے گرفتار شدگان کے قبضے سے 84.325 گرام چرس اور17 ہزار800 نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔

محکمہ کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے کلا شنکوف اور پسٹل کے علاوہ 75 ہزار 800 ریال نقدی بھی برآمد ہوئی ہے‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’منشیات فروش گروہ میں 9 سعودی شہری ہیں جنہیں تفتیش کے بعد متعلقہ محکمے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: