Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کھلے عام نشہ آور اشیا استعمال کرنے والے پکڑے گئے

سعودی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر وڈیو بھی جاری کردی۔فوٹو:عاجل
سعودی عرب کے شہر ریاض میں کھلے عام نشہ آور اشیا استعمال کرنے والے چارسعودی نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔
عاجل اور سبق ویب سائٹ کے مطابق چارسعودی نوجوانوں نے گاڑی میں نشہ آور اشیا اور شراب کھلے عام استعمال کیا اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔
 وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نشہ آور اشیا اور شراب کا استعمال فخریہ انداز میں کر رہے ہیں۔

پولیس ترجمان  کے مطابق چارو ں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی معاشرے میں شراب نوشی یا نشہ آور اشیا کے استعمال کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ کا جائزہ لے کر شراب نوشی کرنے والوں کی نشاندہی کرلی گئی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے چاروں سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چارو ںکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر: