Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصل جنرل کی وزارت محنت کےڈی جی سے ملاقات

ڈی جی محنت نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیو ں کے کردار کو سراہا۔فوٹو۔پاکستان قونصلیٹ
جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے وزارت محنت و سماجی ترقی مکہ مکرمہ ریجن  کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ بن احمد الطاوي سے ملاقات کی۔
 قونصل جنرل نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے مفادات کی نگہداشت کے لئے وزارت محنت کی کوششوں پرخراج تحسین پیش کیا۔
 ريجنل ڈائریکٹر جنرل  وزارت محنت عبد اللہ نے جدہ میں بطور قونصل جنرل تقرری پر خالد مجید کا خیرمقدم کیا۔ ڈی جی محنت و سماجی ترقی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا۔
 انہوں نے قونصل جنرل کو اپنی وزارت سے متعلق کسی بھی معاملے کے حل کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
ملاقات میں پاکستانی کارکنوں سے متعلق مختلف امور اور ان کی جلد حل کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ممالک کے مابین انتہائی خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ، دونوں نے مستقل ادارہ جاتی طريقه كارکے ذریعے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

شیئر: