Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے تین لاکھ سیاحتی ویزے جاری

سعودی محکمہ سیاحت بڑے پیمانے پر سیاحتی عملہ بھی تیار کرے گا، فوٹو: ایس پی اے
سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ احمد الخطیب نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 2019 کے آخری تین ماہ کے دوران ساڑھے 3 لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الخطیب نے سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ’محکمہ سیاحت سال رواں کے دوران 2019 سے کہیں زیادہ اہداف پورے کرے گا۔‘

سعودی عرب کو توقع ہے کہ رواں سال زیادہ سیاحتی ویزے جاری ہوں گے، فوٹو: ایس پی اے

الخطیب کا کہنا ہے کہ ’2019 کے دوران جو اہداف پورے ہوئے ہیں وہ حوصلہ افزا ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور شنگن کے ویزے رکھنے والوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ موثر ثابت ہو گا۔ سعودی عرب نے اس حوالے سے اور بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان سب کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔‘
الخطیب نے بتایا کہ ’محکمہ سیاحت ہوٹلوں کے لائسنس کی شرائط ازسر نو مرتب کرے گا تاکہ سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سعودی عرب آئیں اور یہاں ہوٹل قائم کریں۔‘
الخطیب کا کہنا ہے کہ ’محکمہ سیاحت بڑے پیمانے پر سیاحتی عملہ بھی تیار کرے گا۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے بڑے امکانات ہیں۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب نے انٹرنیٹ کے ذریعے سیاحتی ویزے دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ سعودی عرب تعطیلات گزارنے کے لیے آنے والوں کو ایئرپورٹ، سی پورٹ اور بری سرحدی چوکی پر بھی سیاحتی ویزے جاری کئے جائیں گے۔ اس سے امریکہ، برطانیہ یا یورپی یونین کا ویزا رکھنے والے استفادہ کریں گے
اس سے قبل 49 ممالک کے سیاحوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی جا چکی ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: