Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سکولوں کی بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش

پاکستان کے سفیر نے سعودی وزیر تعلیم سے ملاقات کی ہے (فوٹو :پاکستانی سفارتخانہ)
 سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے جمعرات کو سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ سے ملاقات کی ہے۔ 
 
سعودی عرب  میں پاکستانی انٹرنیشنل سکولوں سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر تعلیم کو پاکستانی سکولوں کے تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پاکستانی انٹرنیشنل سکولوں سے متعلق امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

سفیر پاکستان نے واضح کیا ’مملکت میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران پاکستانی خاندانوں کی تعلیمی ضروریات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔‘ 
’سعودی عرب میں دس پاکستانی سکول مقیم پاکستانیوں کو بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں‘۔
ملاقات میں راجہ علی اعجاز نے مقیم پاکستانیوں کو درپیش تعلیمی چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔
سعودی وزیر تعلیم نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاکستانی انٹرنیشنل سکولوں کے کردار کو سراہا اور سکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ان کی بھر پور مدد کی پیش کش کی۔
پاکستانی سفیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا انہوں نے مملکت میں پاکستانی انٹرنیشنل سکولوں کی بہتری کے لیے کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

شیئر: