Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امیزون اور سوق ڈاٹ کام کا بائیکاٹ کریں‘

ہیش ٹیگ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’امیزون اور سوق ڈاٹ کام کا بائیکاٹ کریں‘ گذشتہ چند گھنٹے سے سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
سعودی صارفین نے کہا ہے کہ ’ہماری قیادت سرخ لکیر ہے، پوری قوم متحد ہو کر جیف بیزوس کو جواب دے۔‘
صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ ’امیزون اور سوق ڈاٹ کام کے مالک نے سعودی عرب اور ولی عہد پر جھوٹے الزامات عائد کر کے سیاسی اور تجارتی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
صارفین کے مطابق ’جیف بیزوس اپنے مالی اور معاشرتی نقصانات کی تلافی سعودی عرب کو نشانہ بنا کر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
شہریوں نے کہا ہے کہ ’جیف بیزوس امیزون اور سوق ڈاٹ کام کے مالک ہیں، سعودی قوم دونوں آن لائن اداروں کا بائیکاٹ کرکے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتی ہے۔‘
ٹوئٹر صارفین نے کہا ہے کہ ’دونوں آن لائن اداروں کی ایپلی کیشن اپنے موبائل فون سے ڈیلیٹ کر دیں۔ معذرت پیش کرنے تک ان سے کچھ نہ خریدیں۔‘
ایک صارف نے کہا ہے کہ ’پوری قوم متحد ہو کر یہ اقدام کرے تو بہت جلد مخالفین گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آئندہ کے لیے بھی ان سے کچھ نہ خریدا جائے‘۔
ایک اور صارف نے کہا ہے کہ ’ہمارے پاس متبادل آن لائن ادارے موجود ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سمیت عوام بھی ان اداروں کے ساتھ تعاون کرے‘۔

شیئر: