Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غیر قانونی ورکشاپ سے تین سوکلو گرام سونا ضبط 

ورکشاپ سے سات ایشیائی ہنر مند وں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فوٹو: عکاظ
سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے افسران نے جدہ کے الکندرہ محلے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی ورکشاپ سے تین سو کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق غیر قانونی ورکشاپ سے سات ایشیائی ہنر مند وں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
 ایک گھر میں غیر قانونی ورکشاپ قائم کرکے سونے کے زیورات تیار کیے جا رہے تھے۔

زیر حراست افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔فوٹو: عکاظ

وزارت تجارت کے افسران نے تین سو کلو گرام ضبط شدہ سونا جانچ کے لیے لیبیارٹری بھیج دیا ہے۔ سونے کے زیورات تیار کرنے والے ورکشاپ کے مالک اور ہنر مندوں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ۔
پراسیکیوشن کے افسران نے معاملہ عدالت کے حوالے کردیا جہاں زیر حراست افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مطابق کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی لائسنس لیے بغیر زیورات کا کاروبار نہیں کرسکتا۔ جو لوگ اس میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ باقاعدہ لائسنس حاصل کرکے ہی یہ کام شروع کریں۔

شیئر: