Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض بازار کی سو سال پرانی تصویر وائرل

تصویر 1322ھ مطابق 1914ء کی ہے۔ فوٹو: اخبار24
کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ ریاض کے قدیم بازار کی سو سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق یہ تصویر 1322ھ مطابق 1914ء کی ہے۔
 الخرازین نامی بازار امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد کے برابر میں محل کی فصیل ’سور النسائ‘ ( خواتین والی دیوار ) کے نیچے واقع ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بازار کے اطراف کھجور کے درخت نظر آرہے ہیں۔ بازار کی دکانیں کچی ہیں۔
سامان خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے مردوں کے علاوہ خواتین بھی نظر آ رہی ہیں۔

شیئر: