Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلا سے لی گئی مسجد الحرام کی تصویر وائرل

ہزاع المنصوری نے مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی تصویر شیئر کی ہے۔ (فوٹو: سبق)
اماراتی شہری ہزاع المنصوری گزشتہ ہفتے خلائی سفر پر روانہ ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے وہاں سے مختلف تصاویر ارسال کیں جو سعودی عرب، امارات اور دیگر ممالک میں بیحد پسند کی جارہی ہیں۔
سبق اور اخبار 24 ویب سائٹ کے مطابق ہزاع المنصوری نے بدھ کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن (آئی ایس ایس) سے انسٹا گرام پرایک تصویر شیئر کی ہے جو مکہ مکرمہ مسجد الحرام کی ہے۔
ہزاع کی اس تصویر کو چھ گھنٹے کے اندر 21ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے جبکہ 900 سے زیادہ لوگوں نے اس پر تبصرہ کیے ہیں۔
ہزاع المنصوری کی مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی تصویر سعودی عرب میں بھی سعودیوں اور غیر ملکیوں میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھی جارہی ہے۔
ہزاع المنصوری نے ٹویٹر پر بھی یہ تصویر شیئر کی اور کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کا فضائی منظر جہاں کے لیے مسلمانوں کے دل دھڑکتے ہیں اور جہاں کا رخ کرکے وہ نماز ادا کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے لیے دلوں میں ہمیشہ محبت رہے گی‘۔

المنصوری نے متحدہ عرب امارات کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔ فوٹو: خلیج ٹائمز

یاد رہے کہ المنصوری نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی بھی ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھی۔
توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کا خلاباز ہزاع المنصوری جمعرات 3 اکتوبر کو واپس آئے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: