Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن پر میونسپلٹی کا سربراہ گرفتار

میونسپلٹی سربراہ پر کئی ملین ریال کے غبن، تجاوزات اور فرضی منصوبوں کا الزام ہے ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی ایک کمشنری کی میونسپلٹی کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس پر کئی ملین ریال کے غبن کے علاوہ اختیارات کے ناجائز استعمال، تجاوزات، فرضی منصوبے اور ایک منصوبے پر متعدد بجٹ منظور کرانے کا الزام ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص جازان کے جنوبی حدود کی کمشنری کا سربراہ تھا۔ ایک شہری کی شکایت پر اس کے خلاف تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔

میونسپلٹی سربراہ اس سے پہلے بھی کئی منصوبوں کے لیے بجٹ منظور کروانے کے بعد رقم کھا چکا ہے ( فوٹو: سبق)

کیس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ میونسپلٹی کو ایک ہی منصوبے کے لیے 3 ملین ریال کا بجٹ دیا گیا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’میونسپلٹی سربراہ نے منصوبے کے لیے بیک وقت دو ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جبکہ منصوبہ حقیقت میں کاغذات اور نقشے سے مختلف تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ میونسپلٹی سربراہ اس سے پہلے بھی کئی منصوبوں کے لیے بجٹ منظور کروانے کے بعد رقم کھا چکا ہے‘۔

شیئر: