Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سلطان عمان کا القاب منسوخ کرنے کا حکم

سرکاری خط و کتابت میںصرف ’سلطان عمان‘ لکھنے پر اکتفا کیا جائے گا۔
سلطنت عمان کے نئے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق نے اپنے تمام القاب منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 
حکم کے بموجب ’اب انہیں ’السلطان المعظم‘ یا ’اعلیٰ حضرت‘ کہہ کر مخاطب نہیں کریں گے۔ سرکاری خط و کتابت اور مذاکرات میں انہیں صرف ’سلطان عمان‘ لکھنے اور بولنے پر اکتفا کیا جائے گا‘۔

سلطان ھیثم بن طارق نے تحریری ہدایت جاری کی ہے۔

المرصد کے مطابق سلطان ھیثم بن طارق نے تمام وزراءاور ان کے مشیران کو تحریری ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے وزراءاور مشیران سے کہا ’میرے لیے یہ باعث اعزاز امر ہوگا کہ آپ مجھے سرکاری اور نجی خط و کتابت میں ’مولانا، حضرت، عزت ماب سلطان معظم کے القاب سے مخاطب نہ کریں بلکہ صرف ھیثم بن طارق سلطان عمان لکھنے اور کہنے پر اکتفا کریں‘۔
سلطان ھیثم بن طارق گیارہ جنوری 2020ءکو سلطان قابو س بن سعید کی وفات پر ان کے جانشین بنائے گئے ہیں۔ سلطان قابوس ان کے چچا زاد بھائی تھے۔ 
 

شیئر: