Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ پیار سے سہی لیکن اب شٹ اپ کال دی جائے‘

سوشل میڈیا کی تنقید پر بہت سے افراد خاموشی یا نظرانداز کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فوٹو: ثروت گیلانی
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے شوہر کو بوسہ دینے کے مناظر شیئر ہونے کے بعد ہونے والی تنقید پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ نفرت کرتے ہیں وہ مجھے فالو نہ کریں۔
سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے ناقدین کو یہ جواب دینے کے لیے انسٹاگرام کا انتخاب کیا اور لگی لپٹی رکھے بغیر سب کو سنا ڈالیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے کوئی تنگ نہیں کر سکتا کیوں کہ میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بولڈ ہوں۔ بڑے ہو جائیں اور اپنی زندگی جئیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

To all the haters in this world! STOP FOLLOWING ME IF YOU HATE ME SO MUCH. You can’t bully me I’m too bloody strong for your minute imagination! Grow up and get a life! Stop being so jealous of other people’s success, the love in their lives and the happiness they have because unlike you they have worked bloody hard for it. For someone who has faced the world and lasted this long...your perspective is very unimportant...you can’t bring me down, not even in your imagination! Just cause US Celebrities don’t say anything doesn’t mean you bullies have the right to say everything! It’s time for a much awaited SHUT UP CALL! with love, of course!

A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

مختلف لوگوں کے رویوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں پر جلنا چھوڑ دیں۔ 
ثروت گیلانی کے مطابق آپ کا نکتہ نظر اس شخص کے لیے غیر اہم ہے جس نے لمبے عرصے تک دنیا کا سامنا کیا ہو اور اب بھی موجود ہو، آپ اپنے تصور میں بھی مجھے نیچا نہیں دکھا سکتے۔
اپنی غصے بھری گفتگو ختم کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ ’ہم سیلیبریٹیز اگر جواب نہیں دیتیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تنگ کرنے والوں کو کچھ بھی کہنے کا اختیار ہے، یہ وقت ہے کہ پیار سے سہی لیکن شٹ اپ کال دی جائے۔‘
ثروت گیلانی اپنے شوہر ڈاکٹر فہد مرزا کے ساتھ تفریح کے لیے بیرون ملک دورے پر ہیں جہاں دونوں نے اپنی مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین سے شیئر کی تھیں۔ فہد مرزا نے اپنے دورہ روم کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ کا بوسہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پبلک ہوئی تو دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی شیئر کی جاتی رہی جہاں تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ دونوں کو خیال کرنا چاہیے کہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ یورپی ممالک کے تفریحی دورے پر ہیں۔ فوٹو: ثروت گیلانی

2014 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے 34 سالہ اداکار، ماڈل اور پلاسٹک سرجن فہد مرزا کی یہ پہلی جب کہ 37 سالہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

شیئر: