Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی انشورنس موثر ہے یا نہیں؟

اس کا پتہ آن لائن لگایا جاسکتا ہےفوٹو: سوشل میڈیا
جب سے سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کی انشورنس نہ کرانے پر جرمانہ مقرر کیا ہے گاڑیو ں کے مالکان انشورنس کے سلسلے میں محتاط ہو گئے ہیں۔
 یہ سوال اپنی جگہ پر اہم ہے کہ گاڑی کی انشورنس موثر ہے یا نہیں اور اس کا پتا آن لائن کس طرح  لگایا جا سکتا ہے؟
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’اس کے لیے گاڑیوں کے مالکان کو پانچ کام کرنا ہوں گے۔‘
سب سے پہلے اپنے’ ابشر‘ اکاﺅنٹ پر جائیں۔ اس کے بعد گاڑیوں کی خدمات کے سیکشن میں جائیں، پھر انفارمیشن والا سیکشن کھولیں۔
اس کے بعد گاڑیوں کی انشورنس موثر ہے یا نہیں اس عنوان کو پش کریں۔ اقامہ نمبر یا قومی شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی پلیٹ کا نمبر درج کریں۔ 
آخر میں سوال کا جواب بتانے والی علامت کو پش کریں۔ جواب آپ کے سامنے آجائے گا۔

شیئر: