Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شاہ سلمان کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

 ٹیلیفونک رابطے میں روس اور سعودی عرب کے تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیاگیا۔ فوٹو واس
خادم حر مین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادیمر پوٹین سے پیر کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
 دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ روس اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔ 

شاہ سلمان اور یونانی وزیراعظم کی ملاقات میں خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ فوٹو واس

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان اور روسی صدر پوٹین نے تیل منڈی کے استحکام کے لیے سعودی عرب اور روس کے درمیان یکجہتی پیدا کرنے اور بہترین تعاون پر غور کیا ہے۔
قبل ازیں کریملن نے اعلان کیا تھا کہ روسی صدر اور شاہ سلمان نے اوپیک پلس تیل معاہدے سے متعلق یکجہتی پیدا کرنے کے لیے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
اوپیک پلس معاہدہ تیل پیدا کرنے والے اوپیک ممالک او رغیر رکن ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق ہے۔ اوپیک کے غیر رکن ممالک میں روس سب سے اہم ہے۔
کریملن کاکہناہے کہ روس اور سعودی عرب تیل منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے پر متفق ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیراعظم نے ریاض میں ملاقات کی۔ فوٹو واس

دریں اثنا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور یونان کے وزیراعظم نے پیر کو ریاض میں مذاکرات کیے ہیں۔ 
دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات ، مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور خطے کے حات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ 
یونانی وزیراعظم پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے۔ یونانی وزیراعظم کاسرکاری استقبال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی پیر کو یونانی وزیراعظم نے ریاض میں ملاقات کی۔
 مختلف شعبوں میں یونان اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
 اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ، وزیر مملکت و رکن کابینہ محمد آل الشیخ، سربراہ محکمہ خفیہ خالد الحمیدان اور یونان میں متعین سعودی سفیر عصام بن ابراہیم بھی موجود تھے۔ 
                                    
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: