Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس کو ترقی کی خواہش مہنگی پڑ گئی

 نرس نے ترقی کے لیےعمر میں دس برس کی کمی کی تھی۔فائل فوٹو: اے ایف پی
جدہ کے سرکاری ہسپتال میں ملازم سعودی نرس کو ترقی کی خواہش مہنگی پڑ گئی۔
 نرس نے ترقی کے لیے اپنی عمر میں دس برس کی کمی کی تھی۔ ادارہ امور صحت کی ٹیم نرس کے خلاف جعل سازی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
سعودی اخبار 'عکاظ ' کے مطابق جدہ کے ادارہ امور صحت میں تعینات سعودی نرس نے ترقی کے لیے متعلقہ کمیٹی میں درخواست جمع کرائی تھی۔ 
نرس کی درخواست پر کمیٹی نے غور کیا تو انکشاف ہوا کہ تاریخ پیدائش کا اندراج غلط کیا گیا ہے۔

ادارہ امور صحت کی ٹیم نرس کے خلاف جعل سازی کی تحقیقات کر رہی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

ادارہ امور صحت کی تعلقات عامہ کمیٹی نے درخواست کو یہ کہہ کر روک دی کہ اس میں عمر کا فرق ہے۔ کمیٹی نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ نرس کی جانب سے ابتدائی درخواست میں تاریخ پیدائش غلط درج ہے جس سے اس کی عمر 10 برس کم ہو گئی۔
اخبار کے مطابق وزرات صحت کے ریکارڈ میں نرس کی تاریخ پیدائش 1/07/1382 ہجری درج ہے جبکہ اس کی اصل تاریخ پیدائش 1/07/1372 ہجری ہے۔ اس حساب سے نرس کو 13/05/1441 میں ریٹائر ہوجانا چاہئے تھا۔
ادارہ امور صحت کی کمیٹی نے نرس کی جانب سے موصول ہونے والی ترقی کی درخواست کو روک کر اس کی اصل عمر کے بارے میں درست معلومات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کو معاملہ بھیج دیا ہے۔
 اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایاتوقع ہے کہ نرس کو اس کی اصل تاریخ پیدائش کے مطابق ریٹائرکر دیا جائے گا۔ 

شیئر: