Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبد الرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع 

السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی ہیں۔فوٹو :عکاظ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں توسیع کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 ڈاکٹر السدیس نے کہا ’ جنرل پریذیڈنسی اعلی قیادت کے یہاں غیر معمولی اہم ہے۔اعلی قیادت کی دلچسپی کی بدولت ہی جنرل پریذیڈنسی اپنے فرائض بہتر شکل میں انجام دے پارہی ہے‘۔
السدیس نے مزید کہا ’ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اعلی قیادت کی ہدایات کے مطابق تمام امور احسن شکل میں انجام دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
 ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس القصیم ریجن کی البکیریہ کمشنری میں62 برس قبل پیدا ہوئے تھے۔ 
 مسجد الحرام اور مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی ہیں۔ پوری دنیا میں ان کی تلاوت پسند کی جاتی ہے۔
السدیس بارہ برس کی عمر میں قرآن پاک کے حافظ ہوگئے تھے۔ ام القری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔
 

شیئر: