Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد میں کئی عشروں کے بعد برفباری

بغداد کے باشندے شدید برفباری دیکھ کر حیران ہوگئے (فوٹو: اے ایف پی)
عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل کوکئی عشروں کے بعد پہلی برفباری ہوئی ہے۔
بغداد کے باشندے شدید برفباری دیکھ کر حیران ہوگئے۔

بغداد کے باشندوں کے لیے سردی کی شدید لہر کے بعد برفباری انہونی بات ہے (فوٹو :سوشل میڈیا)

سکائی نیوز کے مطابق بغداد کے باشندوں کے لیے سردی کی شدید لہر کے بعد برفباری انہونی بات ہے۔ عراق ان دنوں شدید برفانی ہواﺅں کی زد میں ہے۔ دن کے وقت بھی تیز سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ 
ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ برفیلا موسم براہ راست عراق کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھے گا۔

سردی کی شدید لہر سے عراق کے بیشتر علاقے متاثر ہوں گے (فوٹو: سوشل میڈیا)

’طقس العرب‘ ویب سائٹ کے مطابق سردی کی شدید لہر سے عراق کے بیشتر علاقے متاثر ہوں گے اور درجہ حرارت غیر معمولی حد تک گر جائے گا۔
امکان ظاہر کیا جا رہاہے کہ دیالی اور القادسیہ کے بعض علاقے بھی برفباری کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

سردی کی شدید لہر سے عراق کے بیشتر علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)

عراق کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی تھی کہ یورپ کے شمال مشرق سے سردی کی شدید لہر رواں ہفتے کے دوران عراق کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
محکمہ موسمیات کے ماتحت میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر عامر الجابری نے عراقی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ توقع یہ ہے کہ سردی کی لہر بدھ کو ٹوٹ جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سردی کی شدید لہر بدھ تک ٹوٹ جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)

سوشل میڈیا صارفین نے بغداد اور عراق کے مختلف علاقوں میں برفباری کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔

شیئر: