Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نام پر کاروبار کرنے والا افغان گرفتار

خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانہ ہوا ہے ( فوٹو: سبق)
وزارت تجارت نے سعودی شہری کے نام پر کاروبار کرنے والے افغان تارک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اطلاع دینے والے شہری کو 15 ہزار ریال انعام دیا ہے۔
اقامہ و لیبر قوانین کے علاوہ وزارت تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی تجارت پر افغانی تارک وطن اور اپنے نام سے اسے کاروبار کی اجازت دینے والے سعودی شہری پر عائد جرمانوں میں سے 30 فیصد رقم اطلاع دینے والے شہری کو دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری نے اپنی کفالت میں کام کرنے والے افغان کو مدینہ منورہ میں ریستوران کھولنے اور اس سے کمانے کی اجازت دے رکھی تھی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اطلاع کرنے والے شہری کو شک ہوگیا تھا کہ مدینہ منورہ میں ریستوران افغان شہری کا ہے مگر وہ اسے سعودی شہری کے نام پر چلا رہا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’شہری نے شک کی بنیاد پر وزارت کو اطلاع دی اور تمام صورتحال آگاہ کر دیا تھا جس پر وزارت نے تفتیشی کارروائی کی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ابتدائی تفتیش سے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ ریستوران افغان تارک کا ہے، سعودی شہری سے اس کا کوئی تعلق نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دستیاب ہونے والے تمام دلائل عدالت میں پیش کیے گیے، الزام ثابت ہونے پر عدالت نے خلاف ورزی کرنے والوں پرایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانے عائد کیے گئے، ریستوران بند کر دیا گیا، لائسنس منسوخ کر دیا گیا، افغان تارک کو سعودی عرب سے بیدخل کر دیا گیا جبکہ شہری کا نام مقامی اخبار میں شائع کر کے اس کی تشہیر کی جائے گی‘۔

شیئر: