Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحات اور ہوٹلوں کے لیے یومیہ سبسڈی 50 ملین ریال

اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے دوران سیاحت کو بہت فروغ ملا (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تفریحات اور ہوٹلوں کے لیے یومیہ سبسڈی 50 ملین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تفریحات، ثقافت اور ہوٹلوں کے لیے آن لائن مجموعی ادائیگی 2019 کے دوران غیر معمولی رہی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق 2019 کے دوران 19.55 ارب ریال ، تفریحات، ثقافت اور ہوٹلوں کے شعبوں کو آن لائن ادا کیے گئے جس میں8.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ 1.54ارب ریال رہا ہے۔

تفریحات اور ہوٹلوں کے شعبے میں آن لائن ادائیگی کا تناسب 6.85 فیصد رہا (فوٹو: عرب نیوز) 

تفریحات، ثقافت اور ہوٹلوں کے شعبے میں مجموعی آن لائن ادائیگی کا تناسب 6.85 فیصد رہا ہے۔
تفریحات، ثقافت اور ہوٹلوں کے اخراجات، زیورات، تعمیراتی سامان ، فرنیچر، الیکٹرانک آلات، مواصلات، تعلیم اور مفاد عامہ شعبوں سے زیادہ رہیں۔
سرکاری اداروں کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے دوران سیاحت کو بڑا فروغ ملا ہے۔
 مختلف علاقوں میں سیاحتی سیزن اس کا باعث بنے ہیں۔49 ممالک کے باشندوں کے لیے آن لائن سیاحتی ویزوں کے اجرا نے بھی سیاحت کو پروان چڑھایا ہے۔

شیئر: