Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ سیزن میں خلیجی تارکین کے لیے خصوصی ویزے

محکمہ تفریحات نے الشرقیہ سیزن کا میپ تیار کرلیا ہے۔
 سعودی عرب میں الشرقیہ سیزن مارچ 2020 میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میں شرکت کے لیے خلیجی ممالک کے تارکین کو خصوصی ویزے دیے جائیںگے۔
سعودی محکمہ تفریحات کے مطابق خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو بھی الشرقیہ سیزن میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ مقیم غیر ملکیوں کو اس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔
اخبار الیوم اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ تفریحات کے ماتحت وژن سینٹر اورسٹراٹیجک ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غسان خان نے بتایا کہ محکمہ تفریحات نے الشرقیہ سیزن کا میپ تیار کرلیا ہے۔ منظوری کے بعد اسے جاری کیاجائے گا۔

سیاحتی اور تفریحی پروگرام دیکھنے کے لیے سپیشل ویزا جاری ہوگا۔

غسان خان نے مزید کہا کہ سعودی کابینہ نے ’زیارة فعالیة‘ (پروگرام کی سیر) کے نام سے نئے ویزے کی منظوری دی ہے۔ اس کے تحت خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں ہونے والے سیاحتی اور تفریحی پروگرام دیکھنے کے لیے سپیشل ویزا جاری ہوگا۔
سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی کی تجویز اور وزارت خارجہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے نئے ویزے کا طریقہ کار بھی منظور کیا ہے۔ 
وزارت خارجہ اور ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی کو سعودی عرب میں ہونے والے پروگراموں کے انعقاد سے دو ماہ قبل مطلع کیا جایا کرے گا تاکہ خصوصی ویزے جاری کیے جاسکیں۔
 

شیئر: