Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ لاکھ ریال کرنے کا مطالبہ مسترد

ٹرانسپورٹ قا نون میں خلاف ورزیوں کا جرمانہ پانچ ہزار ریال ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی مجلس شوریٰ نے ٹرانسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کا جرمانہ پانچ  ہزار ریال سے بڑھا کر ایک لاکھ  ریال تک کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ وزارت مواصلات نے جرمانہ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
الریاض اخبار کے مطابق وزارت مواصلات نے مجلس شوریٰ سے درخواست کی تھی کہ ٹرانسپورٹ قانون کی شاہراہوں پر کی جانے والی خلاف ورزیو ں کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ پانچ ہزار ریال ہے۔  ’یہ جرمانہ موثر نہیں ہے اسے بڑھا کر ایک لاکھ  ریال کردیا جائے۔‘

ٹرانسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کا  لائسنس معطل ہوسکتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

وزیر مملکت و رکن کابینہ محمد بن فیصل ابو ساق نے اس پر بحث کے دوران وزارت مواصلات کے مطالبے کی مخالفت کی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ جرمانے پر نظر ثانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے ارکان نے شوری کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھنے کی سفار ش کی تھی لہذا اس سفارش کو موثر کیا جائے۔
ارکان شوری نے کمیٹی کی سفارش منظور کرلی اس کے بموجب جو شخص بھی ٹرانسپورٹ قانون یا ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جائے گا تو اس پر کم از کم پانچ سو ریال اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
وزیر مواصلات کو ہر حال میں یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے ٹرک یا اس کے ڈرائیور یا اس کے مالک کو سامان کی منتقلی سے روک دیں۔
 انہیں یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کا ایک برس تک لائسنس معطل کردیں۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: