Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی طائف کا نجی ہسپتال سربمہر کیوں؟

سعودی محکمہ صحت نے شمالی طائف کے سب سے بڑے نجی ہسپتال کو سربمہر کردیا۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے حلقوں میں ہسپتال سربمہر کرنے سے متعلق چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ ہسپتال بند کیوں کیا گیا؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک عرصے سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی مسلسل شکایت کررہے تھے کہ ہسپتال میں خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ آخری شکایت زچگی کے ایک واقعہ کی بابت کی گئی تھی۔
طائف محکمہ صحت کی ٹیم ہسپتال سربمہر کرنے کے لیے پہنچی تو ایک شخص نے ٹیم کو ہسپتال بند کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس نے ٹیم کے ارکان کی تصاویر بھی بنائیں۔
یہ صورتحال دیکھ کر ٹیم کے ارکان نے سیکیورٹی طلب کرلی۔ پھر پولیس کی موجودگی میں ہسپتال بند کرنے کی کارروائی انجام دی گئی۔
ٹیم کو ہسپتال بند کرنے سے روکنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بندش کی قانونی کاغذی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔
محکمہ صحت طائف کے ترجمان عبدالھادی الربیعی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر ہسپتال بند کرنے کا سبب بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہریو ں کی شکایات بڑھ گئی تھیں۔ ہسپتال میں خلاف ورزیاں مسلسل ہورہی تھیں۔
محکمہ صحت نے اس تناظر میں فیصلہ کن موقف اختیار کرتے ہوئے ہسپتال بند کرادیا۔ مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال کے دروازے سرکاری مہر کے ساتھ سیل کردیے گئے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: