Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں مثالی ڈرائیوروں کے لیے انعامات

مثالی ڈرائیونگ کرنے والوں کو تعریفی سند دی جارہی ہے۔فوٹو: سبق
 محکمہ ٹریفک اور شاہراہوں کی سلامتی کے قومی مرکز کی مشترکہ آگہی و ترغیبی مہم ’80‘کامیابی سے جاری ہے۔ 
یہ مہم سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عوام کے درمیان چلائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ویب سائٹ www.80km.tv پر چل رہی ہے۔ اسے اب تک 50لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہم کا آغاز مدینہ منورہ سے کیا گیا تھا۔ اس ہفتے مشرقی ریجن کی سڑکیں اس مہم کا ٹارگٹ تھیں۔ اس کا بنیادی مقصد ہر ڈرائیور کو مثالی ڈرائیور بنانا ہے۔ 
مثالی ڈرائیونگ کرنے والوں کو تعریفی سند دی جارہی ہے۔ انہیں انعامات سے نوازا جارہا ہے۔ انعام یافتگان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا جس میں کیا الجبر کمپنی کی جانب سے نئی گاڑی بطور انعام پیش کی جائے گی۔ 

مشترکہ آگہی و ترغیبی مہم ’80‘کامیابی سے جاری ہے۔ فوٹو: سبق 

 محکمہ ٹریفک کے مطابق بعض ڈرائیور اپنی معمولی غلطیوں کے باعث انعام سے محروم ہوگئے
’بعض ڈرائیوروں کے بارے میں طے کیا گیا تھا کہ انہیں مثالی ڈرائیو رکے انعام سے نوازا جائے گا لیکن ٹریک تبدیل کرتے وقت سگنل نہ دینے کی وجہ سے وہ آخری لمحات میں انعام سے محروم ہوگئے‘۔
محکمہ ٹریفک نے مشرقی ریجن میں مثالی ڈرائیوروں کو انعامات سے نوازا۔ تعریفی اسناد پیش کیں اور انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کا نام گاڑیوں کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔
آگہی مہم ’80‘ مملکت بھر میں مقبول ہورہی ہے۔ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ’ترغیبات‘ کی زبان استعمال کی جارہی ہے۔ 

مملکت میں 85 فیصد ٹریفک حادثات انسانی غلطی سے ہورہے ہیں۔فوٹو: سبق 

آگہی مہم ایک اچھا پیغام یہ دے رہی ہے کہ مثالی ڈرائیور کا حقیقی انعام ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرنے کاہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ جائزہ جات سے پتہ چلا ہے کہ مملکت میں 85 فیصد ٹریفک حادثات انسانی غلطی سے ہورہے ہیں۔
 جب بھی ڈرائیور حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلاتا ہے یا ڈرائیونگ سے اس کا دھیان ہٹتا ہے یا گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال کیا جاتا ہے تو خوفناک حادثات رونما ہوتے ہیں۔
 

شیئر: