Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا وائرس کے دو مریض شفایاب

امارات میں متاثرہ ایک چینی خاتون بھی وائرس سے مکمل طور پر شفایاب ہوگئی تھی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید دو مریض شفایاب ہوگئے۔ اس سے قبل ایک چینی مریضہ بھی مکمل شفایاب ہوگئی تھیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مجموعی طور آٹھ مریض کورونا وائرس کا شکار تھے جن کا علاج جاری تھا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے شکار دو نئے مریض مکمل شفایاب ہوگئے ہیں۔ یہ دو نوں چینی شہری ہیں جن میں سے ایک کی عمر41 سال ہے جبکہ دوسرا اس کا بیٹا ہے جس کی عمر8 سال ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ایک چینی خاتون بھی وائرس سے مکمل طور پر شفایاب ہوگئی تھی۔‘

وزارت صحت کے مطابق ملک میں مجموعی طور آٹھ مریض کورونا وائرس کا شکار تھے ( فوٹو: وام)

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے مریضوں کی شفایابی اس بات کی عکاسی ہے کہ امارات میں صحت خدمات عالمی معیار کے ہیں۔ وزارت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کی سعی کر رہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’چینی مریضوں کی شفایابی کے اعلان کے بعد دبئی میں چینی قونصل جنرل لی چونگ ہانگ اور وزارت صحت کے عہدیدار ڈاکٹر فاطمہ العطار نے مریضوں کی عیادت کی ہے۔

شیئر: