Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان میوزک پرفارمنس کے لیے تیار

جاوا کی پہلی البم 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ منظرعام پر آ رہے ہیں، ہونہار سعودی نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں ہونے والی اس پیش رفت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نوجوان سعودی موسیقاروں نے ایک محدود وقت میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود دیگر موسیقاروں اور میوزک سے جڑے نوجوانوں کے برابر ہیں۔

دو سال میں بہت سے مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی عرب کے  شہر دہران میں ایسے ہی سعودی نوجوانوں نے مل کر ایک جاوا بینڈ بنایا ہے۔ یہ سعودی بینڈ ابھی تک مقامی طور پر مشرقی ریجن، جدہ اور ریاض کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
سعودی عرب میں 2018 میں تشکیل پانے والے میوزک بینڈ گروپ جاوا میں شامل افراد میں میتھل الشمری ڈھول بجانے کے ماہر ہیں جبکہ محمد النحاس، ارکان الظہرانی، منصور الغلاف گٹار بجاتے ہیں اور فواز باسم کی بورڈ پرموجود ہوتے ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ موسیقی کے ذریعے اپنے احساس کو فروغ دینا چاہتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

اس میوزک گروپ کا نیا منصوبہ اردن ، مصر، دبئی اور بحرین میں پرفارم کرنے کا ہے کیونکہ یہ گروپ نئے افق کی تلاش سے قبل اپنی پہلی البم کی ریلیز کا انتظارکر رہا ہے۔ بینڈ جاوا اپنی پہلی البم رواں ماہ ریلیز کرنے والا ہے۔
ان کے ساتھ اس گروپ میں دو مقامی مشہور گلوکار ’یا سفینہ‘ اور’"من جید‘ بھی شامل ہیں۔ میوزک گروپ کے منتظم نے بتایا ہے کہ ’انہوں نے پورے ملک میں متعدد پارٹیوں اور پروگراموں میں پرفارم کیا ہے اور سعودی عرب میں اپنی شناخت بنانےاور مقبولیت حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔‘

گروپ نئے افق کی تلاش سے قبل پہلی البم کی ریلیز کے انتظار میں ہے (فوٹو: عرب نیوز)

اپنے گروپ جاوا کے نام کو جذبے اور محبت کے اعلیٰ معیار سے تعبیر کیا ہے اور وہ میوزک کے ذریعے اپنے احساس کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
میتھل نے بتایا کہ ’ گذشتہ دو سال میں انھیں مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’یہاں ایسے میوزک بینڈ کی حمایت کا فقدان ہے اور موسیقی کی ترویج کی رفتار انتہائی سست ہے۔‘
تاہم جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے  جاوا جیسے میوزک بینڈ اپنی آواز اور موسیقی سنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مستقبل میں یہ بینڈ بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا خواہاں ہے تاکہ صرف سعودی عرب سے باہر بھی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ جاوا کی پہلی البم 25 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: