Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات کے دوران خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی، امریکی تعلقات کے فروغ اور خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

امریکی وزیر خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ( فوٹو: واس)

اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندرکے علاوہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر جون ابی زید اور ہمراہ وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

شیئر: