Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے بڑے گیس ذخیرے کا افتتاح

گیس فیلڈ کی تکمیل کے بعد سعودی عرب دنیا کے گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہوجائے گا ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سپریم ہائیڈرو کاربنز کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس نے سعودی عرب میں قدرتی گیس کے اخراج، تیاری اور اسے توانائی کے متبادل ذریعے کے طور پر اپنانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب کے مشرق میں الجافورہ گیس فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ گیس فیلڈ ملک میں گیس کا اب تک دریافت کیا گیا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جس کی لمبائی 170 کلو میٹر ہے اور چوڑائی 100 کلو میٹر ہے۔
 اس میں قدرتی گیس کے ذخائر کے حجم کا تخمینہ 200 ٹرلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے جس میں اعلیٰ معیار کامائع گیس موجود ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس شعبے کی ترقی میں سعودی ارامکو کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ گیس فیلڈ میں آرامکو نے ایک کھرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

2036ء میں الجافورہ سے گیس کے اخراج کا تخمینہ 2.2 ٹریلین مکعب فٹ تک پہنچنے کی توقع ہے ( فوٹو: سبق)

 گیس فیلڈ کی پیداوار کو آہستہ آہستہ مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔ 2036 میں الجافورہ گیس فیلڈ سے گیس کے اخراج کا تخمینہ 2.2 ٹریلین مکعب فٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ منصوبے سے قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اگرچہ اس کی تکمیل میں 22 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے مگر یہ گیس فیلڈ حکومت کے لیے سالانہ 8.6 بلین ڈالر کی خالص آمدنی حاصل کرے گا۔
 اس کی تکمیل کے بعد سعودی عرب دنیا کے گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
 

شیئر: