Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے سات ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر سات افراد زخمی ہوئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سات افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
بونیر کی ضلعی انتطامیہ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں کل 14 افراد آئے تھے جن میں سے سات ہلاک ہوگئے جبکہ سات کو ریسکیو آپریش کے ذریعے زندہ نکال کر علاج کی غرض سے پشاور، مردان اور بونیر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
ڈی سی بونیر کے ترجمان نوز زمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سنیچر کو شروع کیا جانے والا ریسکیو آپریشن بھی اتوار کو چار بجے ختم کر دیا گیا ہے۔
ان نے بقول لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والے افراد کان کنی نہیں کر رہے تھے بلکہ وہ مقامی افراد تھے جو کان میں آرام کر رہے تھے۔ ’ماربل کی یہ کان گذشتہ سات آٹھ ماہ سے بند تھی اور حادثے کے وقت اس کے مالکان اور دیگر افراد وہاں موجود تھے۔‘
نور زمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین میں پانچ پانچ جبکہ زخمیوں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

اس کے علاوہ اتوار کو ڈی سی بونیر کی جانب سے ایک میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میں ڈی جی مائینز کے ساتھ ساتھ مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اس میٹنگ میں غور کیا جائے گا کہ آخر یہ حادثہ کیوں پیش آیا اور آئندہ اس طرح کے حادثات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔  

شیئر: