الجبیل بحری مشقیں کنگ عبدالعزیز سی بیس میں کی جارہی ہیں۔فوٹو: العربیہ
سعودی عرب اور امریکہ نے اتوار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن الجبیل میں بحری جنگی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔
بحری مشقیں کا انعقاد کنگ عبدالعزیز سی بیس میں کیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی نے امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر جیمز مالوے کے ہمراہ بحری بیڑے کا دورہ کیا۔
دونوں ملکوں کی بحری افواج ایک دوسرے کے جنگی تجربات کا تبادلہ کررہی ہیںفوٹو: العربیہ
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بحری مشقوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد بن حامد الغامدی نے بتایا ’ان مشقوں کو ’سمندری توپوں‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کا مقصد علاقائی سمندر کا تحفظ اور بحری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔‘
سعودی بحریہ کے کمانڈر نے امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کا دورہ کیا۔ فوٹو: العربیہ
’ان مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری افواج ایک دوسرے کے جنگی تجربات کا تبادلہ کررہی ہیں۔ فریقین مختلف مشقوں کے ساتھ بحری جنگ کے حوالے سے دیے جانے والے لیکچرز سے بھی استفادہ کریں گے۔‘
یاد رہے کہ سعودی امریکی بحری مشقیں ایک ہفتے تک خلیج عرب اور جبیل میں جاری رہیں گی جن میں دونوں ملکوں کی افواج مشقیں کریں گی۔ ان میں بحریہ کے ماتحت فضائی جنگی جہاز اور پیدل دستے بھی شریک ہوں گے۔