Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، بیٹے نے وڈیو بنالی

ناقابل تردید ثبوت دیکھ کر ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔فوٹو: سوشل میڈیا
مصری ڈیلٹا کے الدقھلیہ صوبے میں قتل کی ایک ایسی واردات ریکارڈ پر آئی ہے جسے سن کر کسی ٹی وی سیریل کا گمان ہوتا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق مصری شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے واردات کو چھپانے کی کوشش کی۔ مصر کے سیکیورٹی اہلکار تمام تر تجربے کے باوجود حیران تھے کہ اس گتھی کو کس طرح سلجھائیں۔ 
الدقھلیہ کی پولیس کو طلخا تحصیل کے قریے کے ایک مکان سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔رپورٹ عبیر نامی خاتون کے بھائی نے درج کرائی تھی۔
ابتدائی معائنے سے پتہ چلا کہ موت طبعی نہیں۔ عبیر کے چہرے اور گردن پر نیلے نشانات نظر آرہے تھے۔ نکسیرپھوٹنے کے نشانات بھی واضح تھے۔
 گھر کے دروازے اور کھڑکیاں صحیح سلامت تھیں۔منظر نامہ ظاہر کرتا تھا کہ خاتون پر کسی باہر سے آنے والے شخص نے تشدد نہیں کیا۔ جو کچھ ہوا ہے وہ گھر کے اندر ہی ہوا ہے۔
پولیس نے قتل کے واقعہ کی گتھی سلجھانے کے لیے ٹیم تشکیل دی اور شوہر کو قتل کے واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
مصری خاوند کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا نوسالہ بیٹا اپنے موبائل کیمرے میں تمام واردات ریکارڈ کیے ہوئے ہے۔
 دوران تفتیش بیٹا سامنے آیا اور اس نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ میرا باپ ہی میری ماں کا قاتل ہے۔
 بیٹے نے اپنے موبائل سے وڈیو کلپ پولیس کے سامنے رکھ دی۔ ناقابل تردید ثبوت دیکھ کر ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔

شیئر: