Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمانڈر سے لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کی ملاقات

فوجی مشقوں کو مزید کامیاب اور بہتر بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔فوٹو: ایس پی اے
سعودی بری افواج کے کمانڈر فہد بن عبداللہ المطیر سے پیر کو ریاض میں پاکستان کی مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل( آرمز) لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے برادرانہ ماحول میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المطیر اور خالد ضیانے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں خصوصاً دونوں ملکو ں کی فوجی مشقوں کو مزید کامیاب اور بہتر بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔

سعودی عرب  اور پاکستان ’الصمصام 7‘ کے نام سے مشترکہ مشقیں کررہے ہیں۔فوٹو: ایس پی اے

یاد رہے کہ ان دنوں سعودی عرب کی بری افواج اور پاکستانی فوج کے اسپیشل دستے ’الصمصام 7‘ کے نام سے مشترکہ مشقیں کررہے ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان نے فوجی مشقوں کی سکیمیں پہلے سے تیا رکررکھی تھیں۔ دونوں ملکوں کے افسران اور جوانوں کی حربی استعداد مزید بہتر بنانے اور جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے مشترکہ بری فوجی مشقیں کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر سعودی بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر اور بری افواج کے ادارہ ٹریننگ کے ڈائریکٹر اور بری افواج میں پاکستان کے سینیئر افسر بھی شریک رہے۔ 
 

شیئر: