Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہدپل بند کیے جانے کی تردید

کورونا کے باعث کنگ فہد پل بند کیے جانے کی خبر وائرل تھی۔ فوٹو: سبق
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کو بحرین میں نیو کورونا وائرس پھیل جانے پر بند کیے جانے کی تردید کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے خطرے کے باعث کنگ فہد پل بند کیے جانے کی خبر وائرل تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے پل پر گاڑیوں کی قطار دیکھنے میں آئی۔ بحرین سے سعودی عرب اور مملکت سے بحرین گاڑیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہا۔

سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے پل پر گاڑیوں کی قطار دیکھنے میں آئیفوٹو: سبق

سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن میں محکمہ صحت نے کنگ فہد پل کے راستے بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کو پابند کیا ہے ’اگر انہیں سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہو یا ان کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو، انہیں چھینکیں آ رہی ہوں یا کھانسی کا عارضہ ہو تو محکمہ پاسپورٹ کے اہلکاروں کو ضرور مطلع کریں‘۔
مزید پڑھیں
مشرقی ریجن محکمہ صحت کے افسران نے محکمہ پاسپورٹ اور کنگ فہد پل جنرل کارپوریشن کے افسران سے میٹنگ کر کے بحرین سے آنے والے مسافروں کے ساتھ طریقہ کار متعین کیا ہے۔
بحرینی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 26ہ وگئی ہے۔ بدھ کو مزید تین مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔
 دریں اثناءکنگ فہد سمندری پل سے جنوری 2020 میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے سفر کیا۔ 1986 میں اس پل کا افتتاح ہوا تھا تب سے جنوری 2020ءتک اتنی بڑی تعداد میں افراد اس سے نہیں گزرے تھے۔
کنگ فہد پل جنرل کارپوریشن نے بتایا ’ پل کی تاریخ میں جنوری کے ایک ماہ کے دوران 30لاکھ95 ہزار 963ا فراد نے سفر کیا۔ اتنی زیادہ تعداد میں کبھی بھی ایک ماہ کے دوران یہ پل مسافروں نے استعمال نہیں کیا تھا‘۔
جنرل کارپوریشن کا کہنا ہے’ کنگ فہد پل سے روزانہ آنے جانے والوں کی تعداد اوسطاً 99 ہزار 870 کے لگ بھگ رہتی ہے‘۔

شیئر: