Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پی ایس ایل فائیو کے آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے 17 گیندوں پر شاندار 42 رنز بنائے۔ انہوں نے آخری اوور میں دو چھکے لگائے۔
 
مزید پڑھیں
محمد نواز 20 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آخری اوور میں کوئٹہ کو 11 رنز درکار تھے۔ بین کٹنگ نے دو چھکے لگا کر فتح گلیڈی ایٹرز کی جھولی میں ڈال دیں۔ شاندار بیٹنگ پر بین کٹنگ کو مین آف دے میچ قرار دیا گیا۔
کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی بال پر حاصل کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 187 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور کوئٹہ کو  41رنز کا آغاز فراہم کیا۔
کوئٹہ کو پہلا نقصان شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ نو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے (فوٹو: پی ایس ایل)

کوئٹہ کو دوسرا نقصان احمد شہزاد کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ شہزاد بھی اچھے ٹچ میں نظر آرہے تھے اور انہوں نے شاداب خان کو دو چھکے جڑ دیے تھے۔ تاہم ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں وہ سٹمپ آؤٹ ہوئے۔
اعظم خان نو رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کوئٹہ کو چوتھا نقصان رائے کی صورت میں اٹھانا پڑا۔  وہ احمد صفی کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیسن رائے شاندار ٹچ میں  نظر آئے۔ انہوں نے نصف سینچری سکور کیں جس میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے بھی شامل تھے۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف اور احمد صفی عبداللہ نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

کوئٹہ کے جیسن رائے نے نصف سینچری سکور کی (فوٹو: ٹوئٹر)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن انگرام ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان نے 39 اور کولن منرو  نے 31 رنز سکور کیے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔
ڈیوڈ ملان نے 10رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو بھی ایک خوبصورت گیند پر کلین بولڈ کیا۔
کولن منرو اچھے ٹچ میں نظر آئے اور انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ تاہم محمد حسنین کی گیند پر وہ چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ منرو نے  تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آصف علی نے 15، فہیم اشرف نے چار اور احمد بٹ نے چھ رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے نسیم شان اور ٹی ایس ملز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیے  جبکہ محمد حسنین اور بن کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل میلہ کراچی، لاہور اور ملتان کے بعد جمعرات کو پہلی مرتبہ راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں سج گیا تھا۔  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچ کی میزبانی کی۔
اب تک کھیلے گئے میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم سرفہرست ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پی ایس ایل فائیو کے آٹھ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے میدان مارا تھا۔
بدھ کو ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

راولپنڈی سٹیڈیم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کی میزبانی کر رہا ہے ( فوٹو:ٹوئٹر)

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چار چار پوائنٹس ہیں تاہم بہتر اوسط کی وجہ سے ملتان سلطانز ٹاپ پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر ہے۔
تینوں ٹیموں نے اب تک تین تین میچز کھیلے ہیں۔
کراچی کنگز کے دو میچز میں دو پوائنٹس جبکہ پشاور زلمی کے تین میچوں کے بعد دو پوائنٹس ہیں۔ حسب معمول لاہور قلندرز دو میچوں میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

شیئر: