Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: ’سعودی اقدامات قابل تعریف‘ 

سعودی عرب نےکورونا روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
عالمی ادارہ صحت نے عمرہ زائرین کی مملکت آنے پر پابندی سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔
سعودی عرب نے 27 فروری کو کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے عمرہ زائرین اور متا ثرہ ملکوں کے سیاحوں پر عارضی پابندی کا اعلان کیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے ریجنل آفس نے بیان جاری کرکے واضح کیا ’ سعودی عرب نے پابندی صحت عامہ کی سلامتی کی خاطر پابندی لگائی گئی ہے۔

 صحت عامہ کی سلامتی کی خاطر پابندی لگائی گئی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

’ اس فیصلے کی بدولت سعودی حکومت کورونا وائرس سے بچاﺅ ، کورونا کے سدباب اور عمرہ موسم میں زائرین کے جم غفیر کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور پائدار اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہوگی‘۔
یادرہے کہ سعودی دفتر خارجہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے نیو کورونا وائرس کو سعودی عرب آنے سے روکنے کے لیے تین احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے ایک کے تحت عمرہ اور زیارت کی غرض سے سعودی عرب آنے والے زائرین کے داخلے کو معطل کیا گیا۔ 
دوسرا اقدام یہ تھا کہ ایسے ممالک جہاں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے وہاں سے سیاحت پر آنے والوں کو عارضی طور پر روک دیا جائے۔ 
تیسرا فیصلہ سعودیوں اور خلیجی ممالک کے باشندوں سے متعلق تھا۔ اس کے تحت سعودیوں اور خلیجیوں کو قومی شناختی کارڈ پر آنے جانے سے عارضی طور پر منع کردیا گیا۔

شیئر: